تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد انتظامیہ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد انتظامیہ کا اہم فیصلہ، وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ، سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے (کل) ہفتہ کو طلب کیا جانے والا اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 9اپریل 2022 بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔چھ نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو گا، پھر حدیث و نعت خوانی کے بعد قومی ترانہ بجایا جائے گا۔اس کے بعد الگ سے سوالات شامل کیے جائیں گے جس کے بعد فہیم خان توجہ دلاؤ نوٹس پر کنٹونمنٹ بورڈ میں کونسلرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھائیں گے۔

ایجنڈے میں چوتھا آئیٹم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے 28 مارچ 2022 کو درج ذیل قرارداد پیش کر کے ووٹنگ کی درخواست کی تھی، اس قرارداد کے مطابق، ’اس قرارداد کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 95 کی شق (1) کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اسے وزیر اعظم عمران خان پر عدم اعتماد ہے اور اس کے نتیجے میں وہ شق (4) کے تحت عہدہ چھوڑ دیں۔
اس کے علاوہ پوئنٹ آف آرڈر کے علاوہ رول18 کے تحت معاملات اٹھائے جائیں گے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بات کی جائے گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر تاخیر کے بعد 3 اپریل کو ووٹنگ متوقع تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہیں وقفہ سوالات میں بات کرتے ہوئے وزیر قانون فواد چوہدری کی جانب سے قرارداد پر سنگین اعتراضات اٹھائے گئے۔
فواد چوہدری نے اپوزیشن کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو بیرونِ ملک سے پاکستان میں حکومت تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیا تھا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک کو آئین و قانون کے منافی قراد دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا تھا۔ایوانِ زیریں کا اجلاس ملتوی ہونے کے فوراً بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے قوم کو نئے انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسپیکر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا اس کے بعد میں نے صدر مملکت کو تجویز بھیج دی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں، ہم جمہوری طریقے سے عوام میں جائیں اور عوام فیصلہ کرے کہ وہ کس کو چاہتے ہیں۔بعدازاں صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 58 (1) اور 48 (1) کے تحت وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے تجویز منظور کرلی تھی۔
ایک ہی روز کے دوران صورتحال میں تیزی سے رونما ہونے والی ڈرامائی تبدیلیوں کے بعد رات گئے صدر مملکت عارف علوی نے ایک فرمان جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ قومی اسمبلی، کابینہ کے تحلیل اور وزیر اعظم کی سبکدوشی کے بعد نگراں وزیر اعظم کے تقرر تک عمران خان اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد بغیر ووٹنگ مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا تھا۔
از خود نوٹس کے علاوہ مختلف پارٹیوں کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن پر سماعت کے لیے رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ طور پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور صدر مملکت کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تمام ججز کا متفقہ فیصلہ ہے، ہم نے ایک دوسرے سے مشورہ کیا، ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ غیر آئینی تھی جبکہ وزیر اعظم صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے اجلاس 9 اپریل کو بلانے کی ہدایت کی۔فیصلے میں حکم دیا گیا تھا کہ ووٹنگ کرائے بغیر اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہ کیا جائے اور تحریک عدم اعتماد منظور ہونے پر قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کو منتخب کرے گی۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتی رہے گی اور کسی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روکا نہیں جائے گا۔سپریم کورٹ نے نگران حکومت کے تمام احکامات کالعدم قرار دے دیے تھے اور وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کو عہدوں پر بحال کردیا تھا۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

3 mins ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

16 mins ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

20 mins ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان کب ہوگا؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

22 mins ago

کوئی بھی جمہوریت پسند آئینی پیکیج سے اختلاف نہیں کرسکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی جمہوریت…

1 hour ago

آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں…

1 hour ago