بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان ہمارے روشن مستقبل کی دلیل ہیں۔ کور کمانڈر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پی ایم اے 145 لانگ کورس میں اعزازی شمشیر حاصل کرنے والے قلعہ عبداللہ، بلوچستان کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالقہار کاکڑ کی کور کمانڈر لیفٹیینٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے عبدالقہار کاکڑ اور ان کے والد حاجی عصمت اللہ کاکڑ نے خصوصی دعوت پر کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات کی ۔ کور کمانڈر نے پورے کورس میں عمدہ کارکردگی کی بنا پر پہلی پوزیشن اور اعزازی شمشیر حاصل کرنے پر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالقہار کاکڑ کو مبارکباد دی اور ان کے والد محترم کو محنت اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کسی بھی صوبے کے نوجوانوں سے پیچھے نہیں ۔ یہ بلوچستان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ مقامی قبائل کے سپوت پاکستان ملٹری اکیڈمی میں لگاتار اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اعزازی شمشیر کے علاوہ بارہویں مجاھد کورس میں بھی بہترین کیڈٹ قلعہ سیف اللہ کے سیکنڈ لیفٹیننٹ فیضان خان قرار دیئے گئے اور انہیں چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے چھڑی عطا کی گئی۔ اس کے علاوہ پچھلے لانگ کورس میں بھی اعزازی شمشیر نوشکی، بلوچستان کے نوجوان سیکنڈ لیفٹیننٹ عثمان انور بلوچ نے حاصل کی کہ جنہوں نے ملٹری کالج سوئی سے تعلیم حاصل کی تھی۔
کور کمانڈر نے مزید کہا کہ بلاشبہ عبدالقہار کاکڑ جیسے ہونہار بلوچستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور صوبے کے مثالی نوجوان بن کر سامنے آئے ہیں جو دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان نوجوانوں نے ثابت کر دیا کہ محنت اور لگن سے دنیا کا کوئی بھی اعزاز حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ان نوجوانوں کی نمایاں کامیابیاں پاکستان آرمی میں میرٹ کی بالادستی اور اعلیٰ تعلیمی و تربیتی معیار کی دلیل ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالقہار کو پاک فوج کی آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کرنے پر بھی خصوصی مبارکباد دی، جو کہ تابناک ماضی کی حامل بہت مایہ ناز رجمنٹ ہے۔ کور کمانڈر نے نوجوان آفیسرز کو نصیحت کی کہ وہ اپنے کیریئر میں اعلیٰ انسانی اقدار اور پاک فوج کی شاندار روایات کی پاسداری کریں اور اپنے اندر جرأت و بہادری جیسے اوصاف کو پروان چڑھائیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ باصلاحیت اور باشعور ہیں۔ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جو محنت اور لگن سے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

3 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

13 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

25 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

31 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

42 mins ago

کیا لگژری الیکٹرک گاڑیاں پاکستان پہنچ چکی ہیں، ان کی خصوصیات اور قیمتیں کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چانگان آج 20 ستمبر 2024 کو دیپال ایس یو وی ایس…

1 hour ago