بلوچستان اسمبلی اجلاس، ریکوڈک میں حصہ بڑھانے کی ثنا بلوچ کی قرار داد نامنظور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی نے ریکوڈک میں صوبے کا حصہ بڑھانے کیلئے ثنا بلوچ کی قراردادنامنظور کردی جبکہ بلدیاتی انتخابات کے چھ ماہ کے التوا کے حوالے سے حکومتی قرارداد منظور کرلی گئی صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے ملک کا آئین توڑنےوالے کرداروں کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ اور دیگر اپوزیشن اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کا آئین توڑنےوالے کرداروں کےخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے، اراکین نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آئین کی فتح قرار دیا ،،ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کو اس حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی، بلوچستان اسمبلی نے ریکوڈک میں صوبے کا حصہ بڑھانے کیلئے ثنا بلوچ کی قراردادنامنظور کر دی جبکہ بلدیاتی انتخابات کے چھ ماہ کے التوا کے حوالے سے صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی . اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے رکن اسمبلی زابد ریکی کے نقطہ اعتراض پر رولنگ دی کہ ماشکیل بارڈر کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے کمیٹی میں علاقے کے چاروں اراکین اسمبلی، کلیکٹرکسٹم اورچیمبرآف کامرس کے نمائندے شامل ہوں گے اور وہ ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرےگی .

جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس گیارہ اپریل کی دوپہر ایک بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں