اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس میں 72 کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کے ڈالر ذخائر میں ایک ارب ڈالرکی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس میں 72 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق یکم اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں 72کروڑ 80لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت 11ارب31کروڑ92لاکھ ڈالر ہوگئی ہے جو 26جون 2020کے بعد اسٹیٹ بینک کے کم ترین زرمبادلہ ذخائرہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اس دوران 35کروڑ ڈالر کی کمی آئی جس کے نتیجے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں ہونے والی کمی ایک ارب7کروڑ80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب 15کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگئی ہے جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت بھی گھٹ کر 17ارب47کروڑ70 لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پچھلے ہفتے بھی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.9ارب ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کی وجہ چینی قرض واپسی بتائی گئی تھی اور اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض ادائیگیوں اور ایک مائننگ کمپنی کو ایک منصوبے کے تحت ادائیگی کی وجہ سے آئی ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی آرہی ہے 4فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرکی قرض قسط موصول ہوئی تھی جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر17ارب33کروڑ 68لاکھ ڈالر ہوگئے تھے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر گرتے ہوئے تدریجا یکم اپریل کو 11ارب 31کروڑ 92لاکھ ڈالر رہ گئے یعنی تقریبا 2 ماہ میں اب تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 6ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔معاشی ماہرین زرمبادلہ کے ذخائر تین ماہ کے درآمدات کے لئے درکار مالیت کے مساوی ہونا ضروری سمجھتے ہیں لیکن موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر 1.72ماہ کے لئے ہی کافی تصور کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی روپے پر دبائو بڑھ گیا ہے۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

5 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

10 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

10 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

20 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

28 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

31 mins ago