یورپ اور ویسٹ ،امر بالمعروف پر عمل پیرا ہیں ، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اہم خطاب جاری ہے . وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تب سے 3اصولوں پر چلتا آرہا ہوں ، خورداری اور انصاف پر بات کرنا چاہتا ہوں .

عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت یورپ اور ویسٹ ممالک امر بالمعروف پر عمل پیرا ہیں وہاں پر امیر اور غریب کیلئے ایک قانون ہے یورپی ممالک میں دیکھا وہاں کوئی ضمیرفروشی کا سوچ بھی نہیں سکتا . نجی ٹی وی جیو کے مطابق وزیراعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی

ہوئی، عدلیہ کی عزت کرتا ہوں، ایک ہی دفعہ آزاد عدلیہ کی تحریک کے دوران جیل گیا . ان کا کہنا تھاکہ افسوس یہ ہوا کہ سپریم کورٹ مراسلے کو بلا کر دیکھ تو لیتا، جو ہم کہہ رہے ہیں کہ جو رجیم چینج کی سازش ہے دیکھ تو لیتے . وزیراعظم کا کہنا تھاکہ 63 اے کھلے عام ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے بچے بچے کو پتہ ہے، عدالیہ سے امید تھی کہ اس معاملے پر سو موٹو ایکشن لے، یہ مذاق بن گیا ہے ملک کی جمہوریت کا، پنجاب میں لوگ بند ہیں، یہ کوئی جمہوریت نہیں ہے، یہ سب سے تکلیف دہ ہے . ان کا مزید کہنا تھاکہ عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کیا، بہت مایوس ہوں، انصاف کے ادارے اور عوام یہ تماشا دیکھ رہے ہیں، کبھی ایسی چیز مغربی جمہوریت میں نہیں دیکھی . گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی تھی . سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی . عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت یورپ اور ویسٹ ممالک امر بالمعروف پر عمل پیرا ہیں .

. .

متعلقہ خبریں