ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی . اپوزیشن جماعتوں نے قاسم سوری کو ہٹانے کیلئے قرارداد بھی ساتھ منسلک کردی .

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے دستخط ہیں . اپوزیشن سپیکر کے خلاف پہلے ہی عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا چکی ہے . تحریک عدم اعتماد مرتضی جاوید عباسی نے سو سے زائد اراکین کے دستخطوں سے جمع کروائی . قاسم سوری پر ایوان چلانے میں آئین قانون اور اسمبلی قواعد کی سنگین خلاف ورزی کا الزام ہے . تحریک سیکرٹری قومی اسمبلی کے

پاس جمع کروا دی گئی . متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے تین اپریل کو آئین اور قانون کے خلاف رولنگ دی . قاسم سوری مکمل طور پر جانبدار ہیں اور اس عہدے کے اہل نہیں . ایوان چلانے کے حوالے سے بھی متعلقہ شقوں کی خلاف ورزی کی ڈپٹی سپیکر نے خلاف ائین رولنگ دی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کیا .

. .

متعلقہ خبریں