ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے قاسم سوری کو ہٹانے کیلئے قرارداد بھی ساتھ منسلک کردی۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے دستخط ہیں۔ اپوزیشن سپیکر کے خلاف پہلے ہی عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا چکی ہے۔ تحریک عدم اعتماد مرتضی جاوید عباسی نے سو سے زائد اراکین کے دستخطوں سے جمع کروائی۔ قاسم سوری پر ایوان چلانے میں آئین قانون اور اسمبلی قواعد کی سنگین خلاف ورزی کا الزام ہے۔ تحریک سیکرٹری قومی اسمبلی کے

پاس جمع کروا دی گئی۔متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے تین اپریل کو آئین اور قانون کے خلاف رولنگ دی۔ قاسم سوری مکمل طور پر جانبدار ہیں اور اس عہدے کے اہل نہیں۔ ایوان چلانے کے حوالے سے بھی متعلقہ شقوں کی خلاف ورزی کی ڈپٹی سپیکر نے خلاف ائین رولنگ دی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کیا۔

Recent Posts

افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر پاکستان سے دیگر ممالک…

4 mins ago

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرزرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا…

16 mins ago

بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط کر…

18 mins ago

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر رشبھ پنت سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ )اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں…

20 mins ago

وی سی لسبیلہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا…

25 mins ago

جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر…

36 mins ago