وزیراعظم عمران خان کا امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، عوام میں نکلوں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پارٹی کے لوگ جانا شروع ہوجاتے ہیں اور پھر ان کو عمران خان اور تحریک انصاف کا پتا چلنا شروع ہوجاتا ہے، میڈیا کو بھی شرم نہیں آئی اور پیسہ چل رہا ہے، ہمیں آہستہ آہستہ چیزیں پتہ چلنا شروع ہوجاتی ہیں، عاطف خان بتاتا ہے کہ امریکی سفیر نے ارکان اسمبلی کو بلا کر کہا کہ عدم اعتماد آنے والی ہے، یہ پورا

پلان بنا ہوا تھا، فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ ہم غلام یا خود دار بننا چاہتے ہیں؟ ان کو پتا تھا کہ شہباز شریف نے شیروانی چلائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، عوام میں نکلوں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدلیہ کی عزت کرتا ہوں، ایک ہی دفعہ آزاد عدلیہ کی تحریک کے دوران جیل گیا۔ان کا کہنا تھاکہ افسوس یہ ہوا کہ سپریم کورٹ مراسلے کو بلا کر دیکھ تو لیتا، جو ہم کہہ رہے ہیں کہ جو رجیم چینج کی سازش ہے دیکھ تو لیتے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ 63 اے کھلے عام ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے بچے بچے کو پتہ ہے، عدالیہ سے امید تھی کہ اس معاملے پر سو موٹو ایکشن لے، یہ مذاق بن گیا ہے ملک کی جمہوریت کا، پنجاب میں لوگ بند ہیں، یہ کوئی جمہوریت نہیں ہے، یہ سب سے تکلیف دہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کیا، بہت مایوس ہوں، انصاف کے ادارے اور عوام یہ تماشا دیکھ رہے ہیں، کبھی ایسی چیز مغربی جمہوریت میں نہیں دیکھی۔

Recent Posts

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرزرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا…

4 mins ago

بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط کر…

6 mins ago

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر رشبھ پنت سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ )اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں…

8 mins ago

وی سی لسبیلہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا…

14 mins ago

جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر…

24 mins ago

پرائیویٹ اسکولزالائنس کا نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے (ب) فارم کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن الائنس کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ…

48 mins ago