آج ایوان آئینی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست دینے جارہا شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہےکہ آج پارلیمان نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے اور آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ کا ایک تابناک دن تھا ، جب عدالت نے آپ کے، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا اور نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لیا بلکہ نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا اور پاکستان کا مستقبل تابناک بنادیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے

لیے ہم سب اور پوری قوم اللہ تعالیٰ کے ہاں سربسجود ہے، اس کے لیے قوم پوری متحدہ اپوزیشن کی قیادت سلام پیش کرتی ہے جن کی جدوجہد کے نتیجے میں آج قوم کو یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزارش کرتا ہوں سپریم کورٹ کا جو حکم ہے اس کے تابع آج ہاؤس کی کارروائی چلائیں، آج پارلیمانی نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے، یہ کہنا چاہتا ہوں جو ماضی میں ہوا وہ ہوا، آج آئین و قانون و عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے لیے کھڑے ہوجائیں، آج صحیح معنوں میں اسپیکر کا کردار ادا کرکے تاریخ کے سنہرے حروف میں نام لکھوا لیں۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی پڑھ کر سنایا۔

Recent Posts

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرزرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا…

12 mins ago

بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط کر…

14 mins ago

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر رشبھ پنت سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ )اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں…

16 mins ago

وی سی لسبیلہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا…

21 mins ago

جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر…

32 mins ago

پرائیویٹ اسکولزالائنس کا نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے (ب) فارم کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن الائنس کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ…

55 mins ago