آج عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو توہین عدالت لگے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا موقف سامنے آ گیا . قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو بتا دیا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ناگزیر ہے، آج ووٹنگ ناگزیر ہے، ووٹنگ نہ ہوئی تو توہین عدالت لگے گی .

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہو چکا ہے .
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے ہفتہ کو طلب کیا جانے والا اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا . قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 9اپریل 2022 بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا .

چھ نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پھر حدیث و نعت خوانی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا .

اس کے بعد الگ سے سوالات شامل کیے جائیں گے جس کے بعد فہیم خان توجہ دلاؤ نوٹس پر کنٹونمنٹ بورڈ میں کونسلرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھائیں گے . ایجنڈے میں چوتھا آئیٹم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا ہے . قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے 28 مارچ 2022 کو درج ذیل قرارداد پیش کر کے ووٹنگ کی درخواست کی تھی، اس قرارداد کے مطابق، ’اس قرارداد کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 95 کی شق (1) کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اسے وزیر اعظم عمران خان پر عدم اعتماد ہے اور اس کے نتیجے میں وہ شق (4) کے تحت عہدہ چھوڑ دیں .
اس کے علاوہ پوئنٹ آف آرڈر کے علاوہ رول18 کے تحت معاملات اٹھائے جائیں گے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بات کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں