نہیں چاہتا میرا بیٹا عبداللہ کرکٹر بنے، سرفراز احمد نے وجہ بتا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا عبداللہ کرکٹر بنے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ میرے بیٹے عبداللہ کی کرکٹ میں دلچسپی ہے تاہم میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کے مستقبل کی فکر ہے اور یہ نہیں چاہوں گا کہ وہ اس ذہنی دباؤ اور تناؤ سے گزرے جس سے ایک کرکٹر اپنے کیریئر میں گزرتا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں نے بہت سی چیزیں برداشت کیں جن کا میں عبداللہ کو سامنا نہیں کروانا چاہتا۔انہوں نے کہا

کہ ایک کرکٹر کے طور میں چاہوں گا کہ میرے بھائی یا بیٹے کو فوری طور پر منتخب کیا جائے اگر ایسا نہ ہو تو پھر تکلیف پہنچتی ہے۔واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے نومبر 2007 میں جے پور میں بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا لیکن وہ 2014 تک ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بناسکے تھے۔سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2017 میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتا تھا۔سرفراز احمد کو 2019 میں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا، انہیں حال ہی میں ا?سٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ محمد حارث کو شامل کیا گیا تھا۔

Recent Posts

ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

انقرہ(قدرت روزنامہ)ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ عالمی…

1 min ago

ایس سی او سربراہان حکومت کا اجلاس، معیشت، تجارت اور ثقافتی تعلقات پر غور

وزیراعظم شہبازشریف اجلاس سے افتتاحی خطاب اور پھر پالیسی بیان دیں گے اسلام آباد (قدرت…

14 mins ago

اے این ایف کی کارروائیاں، 212 کلو منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

24 mins ago

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلئے۔…

29 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس ایک بار پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے…

32 mins ago

شادی کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کیسے ٹریپ کیا جاتا ہے؟ کچے کے ڈاکو کی بیوی کے اہم انکشافات

کراچی(قدرت روزنامہ )کچے کے ڈاکو کی گرفتار بیوی تانیہ عرف حنا خان عرف حنا بلوچ…

32 mins ago