عمران خان کے علاوہ کوئی وزیراعظم قبول نہیں،شوبز شخصیات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس فیصلہ آنے کے بعد شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی وزیراعظم قبول نہیں۔اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کو قبول نہیں کریں گی اور نا ہی عمران خان کے علاوہ کس دوسرے شخص کو ملک میں وزیراعظم قبول کریں گی۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے حق میں پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم

عمران خان ایک ون مین آرمی ہیں، جو ان تمام لوگوں کے خلاف اکیلے کھڑی ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہے اور اقتدار میں آنے کی صورت میں بھی کرتی رہے گی۔فیصل قریشی نے قائداعظم محمد علی جناح کے ہمراہ عمران خان کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی جس کے کیپشن میں قائد اعظم اور عمران خان کے بیانات درج تھے۔اسٹوری میں قائد اعظم کا فرمان تھا کہ مسلمانوں کو گھبرانا نہیں ہے وہیں عمران خان کا بیان درج تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔اداکار اسد صدیقی نے ٹوئٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی آئین کے خلاف نہیں جا سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ منصفانہ ہے۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

14 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

19 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

22 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

24 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

28 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

35 mins ago