عائشہ عمر نے بلاول بھٹو اور عامر لیاقت کو مفید مشورے دے دیے

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر جوکہ اپنے معروف کردار خوبصورت کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے دو سیاستدانوں کو مفید مشورے دئیے ہیں . حال ہی میں ایک پروگرام میں اداکارہ عائشہ عمر نے بطورِ مہمان شرکت کی، جہاں میزبا ن نعمان اعجاز نے پو چھا کہ آپ پی پی چئیر مین بلاول بھٹو اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کوئی مشورہ دیں .

اس سوال پر عائشہ عمر نے فورا کہاکہ بلاول بھٹو کی اردو بہتر ہورہی ویری گڈ ، میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنی اردو مزید بہتر کریں کیونکہ یہ کامیابی کا راز

ہے . اس کے بعد عائشہ عمر نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی کی چیزوں کو کھلے عام ڈسکس نہیں کر نا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں