آج کے اجلاس سے متعلق وزیراعظم کی حکمت عملی کیا ہے؟ حامد میر کا اہم انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی جیو نیوز کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد اہم شخصیات سے بات ہوئی ہے۔حامد میر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی نے خود میسج کر کے بتایا کہ آج کے اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو 3 گھنٹے تقریر کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کے پاس 3 گھنٹے کی تقریر کے

نوٹس موجود ہیں۔سینئر تجزیہ کار نے آج کے سیشن کے حوالے سے حکومتی عملی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ارکان سے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان اگر اجلاس میں بے چین ہوتے ہیں تو انہیں ہونے دیں اور کوشش کریں کہ ایوان میں کوئی ہنگامہ آرائی ہو تاکہ اجلاس کسی طرح ملتوی ہو سکے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شہباز شریف سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر آج قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوتی تو ہمارے سامنے آئین کا آرٹیکل 187 ہے، عدالتی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ کب تک ووٹنگ سے بھاگو گے؟۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ میں کہا کہ کب تک ووٹنگ سے بھاگو گے؟۔ انہوںنے کہاکہ ووٹنگ کے بغیر اجلاس کا التو غیر آئینی اور توہینِ عدالت ہے،ووٹنگ کرنا ہو گی، عمرانی آمریت نہیں مانتے۔

Recent Posts

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

3 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

15 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

27 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

33 mins ago

لاہور جلسہ؛ علی گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ روانہ، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن تیار

پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت میں…

37 mins ago

پنجاب کے 12 اضلاع کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی

لاہور ( قدرت روزنامہ )پنجاب بھر میں ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ…

39 mins ago