میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میں نے کبھی سرکاری کام میں مداخلت نہیں کی، فرح خان کھل کر سامنے آ گئیں

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کی تردید کردی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں فرح خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے بات کی۔فرح خان نے کہا کہ میں اپنے اور اپنے خاندان سے متعلق افواہوں اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میں نے کبھی سرکاری کام میں مداخلت نہیں کی۔فرح خان نے واضح کیا کہ میرے کردار پر کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں

میرے شوہرپہلے وضاحت دے چکے ہیں جن لوگوں کا مجھ سے تعلق ہے وہ بھی ان الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی ان الزامات کے باعث مسلسل پریشانی اور تکلیف کا شکار ہے، برائے مہربانی جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔گزشتہ دنوں فرح خان کا لگڑری بیگ اور جوتے بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے جبکہ فرح خان کی کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے کئی دعوے کیے ہیں۔علیم خان نے دعویٰ کیا کہ وہ پنجاب میں سرکاری افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر اثر انداز ہوتی تھیں اور اس سارے کام کے کروڑوں روپے وصول کیے جاتے تھے۔

Recent Posts

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

8 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

12 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

24 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

36 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

42 mins ago

لاہور جلسہ؛ علی گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ روانہ، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن تیار

پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت میں…

46 mins ago