پی ڈی ایم نے بلوچستان میں بھی تبدیلی کے فیصلے پر غور وغوض شروع کردیا،گورنر بلوچستان کی تبدیلی پر متفقہ فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) نے بلوچستان میں بھی تبدیلی کے فیصلے پر غور وغوض شروع کردیاگورنر بلوچستان کی تبدیلی پر متفقہ فیصلہ ہوگیا تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان نظریہ ضرورت کے تحت عہدے پر برقرار رہیںگے . ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان مولانافضل الرحمن ،میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، سردار اختر جان مینگل، محمود خان اچکزئی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،امیر حیدرخان ہوتی ،آفتاب احمد شیرپائو،خالد مقبول صدیقی کا بلوچستان سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمہوری وطن پارٹی ،نیشنل پارٹی اور

بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی بلوچستان میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق مشاورت کی گئی جس کے بعد فیصلہ کیاگیاہے کہ بلوچستان میں گورنر کی تبدیلی کو عملی جامہ پہنایاجائے گاجبکہ نظریہ ضرورت کے تحت تحفظات کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کو عہدے پر برقرار رکھاجائے گاذرائع نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے اراکین اسمبلی نے بھی متحدہ اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے یہ فیصلہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور یہاں پائی جانے والی محرومی کے خاتمے کے تحت کیاہے جس کے بعد جلد ہی بلوچستان میں ایک بڑی تبدیلی متوقع ہیں .

. .

متعلقہ خبریں