کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) نے بلوچستان میں بھی تبدیلی کے فیصلے پر غور وغوض شروع کردیاگورنر بلوچستان کی تبدیلی پر متفقہ فیصلہ ہوگیا تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان نظریہ ضرورت کے تحت عہدے پر برقرار رہیںگے ۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان مولانافضل الرحمن ،میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، سردار اختر جان مینگل، محمود خان اچکزئی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،امیر حیدرخان ہوتی ،آفتاب احمد شیرپائو،خالد مقبول صدیقی کا بلوچستان سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمہوری وطن پارٹی ،نیشنل پارٹی اور
بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی بلوچستان میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق مشاورت کی گئی جس کے بعد فیصلہ کیاگیاہے کہ بلوچستان میں گورنر کی تبدیلی کو عملی جامہ پہنایاجائے گاجبکہ نظریہ ضرورت کے تحت تحفظات کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کو عہدے پر برقرار رکھاجائے گاذرائع نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے اراکین اسمبلی نے بھی متحدہ اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے یہ فیصلہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور یہاں پائی جانے والی محرومی کے خاتمے کے تحت کیاہے جس کے بعد جلد ہی بلوچستان میں ایک بڑی تبدیلی متوقع ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…