سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے ہمارے 74 سالوں کے زخموں پر مرہم لگا دیا ہے، ریحام خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ناصرف مٹھائی کھائی بلکہ بھنگڑا بھی ڈالا۔ریحام خان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جشن مناتی نظر آئیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان اپنی فیملی کے ہمراہ مٹھائی کھا رہی ہیں اور وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس قدر خوش ہیں کہ مٹھائی کھاتے کھاتے خود کو بھنگڑا کرنے سے بھی نہ روک سکیں۔ریحام خان نے اپنی ویڈیو

کے کیپشن میں لکھا کہ ہمیشہ صحیح کی جیت ہوتی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کردیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی کا اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح ساڑھے دس بجے سے پہلے بلایا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سینئر صحافی ریحام خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے ہمارے 74 سالوں کے زخموں پر مرہم لگا دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پرریحام خان نے ملک و قوم کے نام اپنا خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کیونکہ ہماری اعلیٰ عدلیہ نے ایسا فیصلہ دیا ہے جوتاریخی ہے، آج ہم پاکستان میں سر اْٹھا کر چل سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ ہماری اعلیٰ عدلیہ انصاف کرتی ہے، ہم بات کرسکتے ہیں کہ ہمارے ملک میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کسی کی ہار نہیں ہوئی بلکہ وہ جمہوریت، پارلیمان اور آپ کے ووٹ کی جیت ہے۔ویڈیو پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اس فیصلے سے ہمارا یکجہتی، اتحاد اور اتفاق واضح ہے اور اب ہمیں اسی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ ریحام خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناصرف اْس شخص اور اْن عناصر کی شکست ہوئی ہے جو خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے تھے بلکہ اس فیصلے نے آئین کی بالادستی کو محفوظ کیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اب اللّہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ گزشتہ چار برسوں میں قوم کا جو بھی نقصان ہوا ہے، ہم سب ملکر اْسے ٹھیک کرسکیں اور اپنے ملک کو سنوار سکیں۔آخر میں اْنہوں نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

Recent Posts

سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے…

4 mins ago

ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو…

9 mins ago

سپریم کورٹ بار کا پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیی آرڈیننس پر…

10 mins ago

فلم ‘ویر زارا’ دوبارہ ریلیز کے بعد 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی کی سُپر ہٹ رومانوی فلم ‘ویر زارا’ 20 سال بعد دوبارہ ریلیز…

22 mins ago

عالیہ بھٹ کس بیماری کا شکار ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی…

26 mins ago

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

39 mins ago