میں نے بیوی کے ساتھ جھاڑو بھی د ی ہے مشہور مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ‎

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان نے صدف کنول کے شوہر کے حق میں دیے گئے بیان پر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے خود بھی بیوی کیساتھ گھر میں جھاڑو دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمٰان کا کہنا تھا کہ کیا بیٹی کا یہ یاد رکھنا کہ یہ میرے باپ کا جوتا ہے اس کو ملازمہ قرار دے دیتا ہے؟ یا بیوی کا شوہر کی شرٹ یاد رکھنا یا پھر اس کی کوئی ذمہ داری پوری کردینے سے کیا بیوی ملازمہ بن جاتی ہے؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیل الرحمان

قمر کا مزیدکہنا تھا کہ کوئی مرد جب کسی عورت سے شادی کرتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسے ملکہ کی طرح رکھے، ایک زمانہ تھا جب میں نے بھی اپنی بیوی کے ساتھ جھاڑو دی، برتن دھوئے، اس کی دالیں چنیں کیوں یہ کام کرنے سے کسی کا مرد یا عورت ہونا واضح نہیں ہوتا ہے، یہ تو ہم ایک دوسرے کی محبت میں کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی جانب سے پاکستانی روایات اور ثقافت سمیت ‘شوہر’ کی اہمیت سے متعلق دیے گئے بیان نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی اور لوگ منقسم دکھائی دیے۔صدف کنول نے چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ پاکستان کی سماجی روایات اور ثقافات یہ ہیں کہ شادی شدہ خاتون کو نہ صرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔صدف کنول نے فیمنزم اور عورت مارچ کے معاملے پر بھی محتاط انداز میں گفتگو کی اور کہا کہ وہ مذکورہ معاملے پر بحث نہیں کریں گی، تاہم وہ اتنا کہنا چاہتی ہیں کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔اداکارہ کے مطابق بیوی ہونے کے ناتے ہر خاتون کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے شوہر کے کپڑے کہاں ہوتے ہیں، ان کے شوہر کی کیا ضروریات ہیں اور یہ کہ وہ ان ساری چیزوں کا خیال رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سماجی روایات اور ثقافت یہ ہیں کہ ایک خاتون کو شادی کرنی ہوتی ہے، ان کا شوہر ہوتا ہے اور بیوی ہونے کے ناتے عورت کو شوہر کے کپڑے بھی استری کرنے ہوتے ہیں تو ان کے جوتے بھی اٹھانے پڑتے ہیں۔اداکارہ کے مذکورہ بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور وہ 30 اور 31 جولائی کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہیں۔اداکارہ کی جانب سے شوہر کی اہمیت بیان کیے جانے پر جہاں زیادہ تر لوگ ان کی تعریف کرتے دکھائی دیے، وہیں بعض لوگوں نے ان پر تنقید کی کہ انہوں نے یہ بات کیوں کی کہ شوہر کا بیوی کی ضروریات کا خیال رکھنا ضروری نہیں۔کئی لوگوں نے صدف کنول کے بیان کو پاکستانی روایات کا عکاس قرار دیا۔لوگوں نے ان کی بات کو عین اسلامی بھی قرار دیا، تاہم بعض لوگوں نے اداکارہ کے ماضی کے آئٹم سانگ میں پرفارنس اور ماڈلنگ کو بنیاد بنا کر ان پر تنقید کی کہ اب وہ دوسروں کا مذہب کا درس دے رہی ہیں۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

18 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago