غصے میں دکھائی دینے والی یہ بچی پاکستان کی کون سی مشہور اداکارہ ہیں

(قدرت روزنامہ)بچپن کی یادیں ہر انسان کے ذہن میں رچ بس جاتی ہیں. زندگی بھر وہ لمحات ہمیں یاد رہ جاتی ہیں اور اگر بچپن کی تصاویر نظر آ جائیں تو دیکھ کر انسان یہی سوچتا ہے کہ کیا دن تھے وہ میں کیسی تھی/تھا، اور سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ یہ پتہ نہیں کس نے لی تھی تصویر وغیرہ وغیرہ۔ عام لوگوں کی طرح اداکار بھی اپنی
تصاویر کو دیکھ کر اپنا ماضی یاد کرتے ہیں۔ نادیہ جمیل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ: ” مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ چھوٹی سی نادیہ اب بھی میرے دِل میں زندہ ہے، اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹی سی نادیہ کو اب کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔ اب اس کو کسی سے ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ تصویر میں نظر آنے والی یہ غصے والی لڑکی اداکارہ نادیہ جمیل ہیں۔ نادیہ ان لوگوں میں سے ہیں جو ہر مشکل وقت کو ہنس کھیل کر گزار دیتے ہیں۔ زندگی جینے کے طریقے خود ڈھونڈ لیتے ہیں۔ نادیہ بچپن میں شرارتی بھی تھیں اور غصے والی بھی لیکن اب یہ خوش مزاج اور ہنسنے کھیلنے والی زندہ دل انسان ہیں۔نادیہ کے ڈراموں اور اداکاری سے تو ہر کوئی ان کو پہچانتا بھی ہے اور پسند بھی کرتا ہے۔ لیکن جب سے ان کو کینسر ہوا اور یہ بیمار پڑیں اس وقت سے ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ یہ ان کی زندگی میں ایک مشکل ترین دور تھا جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اللہ پر توکل کرکے اپنی بیماری کو شکست دی۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

6 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

30 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

43 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

50 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

60 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago