شہبازشریف، جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کی تفتیشی ٹیم کےسربراہ نے عہدہ چھوڑدیا

لاہور(قدرت روزنامہ) شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی ٹیموں کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر رضوان عہدہ چھوڑ کر چھٹی پرچلے گئے . میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین سمیت دیگر
اہم کیسوں کی تحقیقات کرنے والےایف آئی اے کے آفیسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے .

ڈاکٹر رضوان شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی ٹیموں کی سربراہی بھی کر رہے تھے . ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے عہدہ چھوڑ کر چھٹی لی ہے، اور ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ امبرین کو ڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا ہے . اور اس حوالے سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، ڈاکٹر رضوان کی چھٹی گیارہ اپریل سے آغاز ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں