” انڈین میڈیا کل رات سے میرے پیچھے لگا ہواہے اور کہہ رہاہے کہ ۔۔“ سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ انڈین میڈیا کل رات سے میرے پیچھے لگا ہواہے کہ آپ کے وزیراعظم نے ہماری خارجہ پالیسی کی تعریف کی ہے اور کہاہے کہ ہندوستان بڑا خودار ملک ہے ۔ آپ جسے ہٹلر قرار دیتے رہے اس مودی کی ریاست کی تعریف کر رہے ہیں۔

شیخ رشید بھی اپنی گفتگو میں کافی دکھی نظر آئے ، عمران خان اور شیخ رشید میں فرق یہ ہے کہ شیخ رشید اپنی زبان اور چہرے کے تاثرات چھپانے میں کامیاب نظر آتے ہیں، عمران خان اپنے اندر کا دکھ چھپانے میں کامیاب نہیں ہوئے جبکہ ان کا گلا بھی خشک ہو رہا تھا ۔

سینئر صحافی نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں ادارے زیادہ دیر نیوٹرل نہیں رہ سکتے ، ان کا دو اداروں سے مطلب سپریم کورٹ اور لاہو ہائیکورٹ ہے ، وہ سپریم کورٹ کے واضح حکم پر عملدرآمد کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں، یہ سٹریٹیجی اور کردار پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ یہ لوگ آئین اور قانون کی پابندی کر رہے ہیں، شیخ رشید سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے تو ان سے پوچھنا چاہیے کہ آپ کے وزیراعظم نے تین چار مرتبہ ہندوستان کی تعریف کی ہے ، جبکہ رات کی تقریر میں تعریف پر بھارت میں جشن ہو رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ہندوستان کی تعریف کر رہے ہیں جس کے بارے میں وہ 5 اگست 2019 کے عمل کے بعد پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ہو کر کہہ چکے ہیں کہ ہٹلر مودی کی شکل میں سامنے آ گیا ہے ، آپ جسے ہٹلر قرار دیتے رہے اس مودی کی ریاست کی تعریف کر رہے ہیں، 

حامد میر کا کہناتھا کہ اگر یہی بات نوازشریف ،زرداری ، اختر مینگل ، کوئی پشتون بلوچ یاسندھی لیڈر کردے تو اس کے ساتھ کیا ہو، انڈین میڈیا کل رات سے میرے پیچھے لگا ہواہے کہ آپ کے وزیراعظم نے ہماری خارجہ پالیسی کی تعریف کی ہے اور کہاہے کہ ہندوستان بڑا خودار ملک ہے ، یہ جو خودار کا نیا بیانیہ پیش کیاہے ، پاکستان کے عوام کو مثال دے رہے اور کہہ رہے ہیں کہ میری حمایت کرو ہندوستا ن بڑا خودار ملک ہے جبکہ پاکستان خود دار ملک نہیں بن سکا ۔

حامد میر نے کہا کہ ایک ایسا ملک جس نے کشمیر میں ظلم وستم کیا ، آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ خودار ملک ہے، عمران خان کی اس بات پر مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے لوگوں کا رد عمل دیکھیں، ایل او سی کے قریب علاقوں میں جو لوگ شہید ہو تے ہیں ان کی تصویر شیئر کی جارہی ہیں اور عمران خان سے پوچھ رہے ہیں جو ہمارے بچوں کو مار رہاہے آپ انہیں خودار کہہ رہے ہیں، کس کو خوش کرنے کیلئے وہ یہ سب کہہ رہے ہیں ،ہمیں بتائیں۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا کے د ورے پر روانہ…

8 mins ago

مہنگائی میں کمی کے باوجود 17 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود اشیائے خوردو نوش…

12 mins ago

پاکستان کا پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر غور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر…

12 mins ago

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی…

29 mins ago

سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے…

33 mins ago

ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو…

38 mins ago