کراچی(قدرت روزنامہ) معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نےدوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، یاد رہے کہ چند روز قبل ایک یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ گلوکارہ نے رمضان المبارک میں دوسری شادی کرلی ہے .
حدیقہ کیانی نے ویڈیو کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی تردید کی اور لکھا ’’میں نے نہیں کی‘‘ .
واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں بات کی تھی کہ کیسے حماد حسن سے ان کی علیحدگی ہوئی، انہوں نے گانے" تو اگر مل جائے" پر مل کر کا م کیا تھا . حدیقہ کیانی نے 2005 میں بالا کوٹ میں آئے خوفناک زلزلے کے متاثرین میں سے ایک بچے ناد علی کو گود لیا تھا جس کی وہ اکیلے پرورش کررہی ہیں .
. .View this post on Instagram