آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کے تبادلوں کے خلاف حمزہ شہباز نے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ) آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کے تبادلوں کے خلاف اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا .

حمزہ شہباز نے پنجاب حکومت ، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو فریق بنایا ، اپنی آئینی درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے کہا گیا کہ عثمان بزدار کا بطور وزیر اعلیٰ استعفیٰ منظور ہو چکا ہے ، پنجاب کوئی کابینہ موجود ہے نہ حکومت قائم ہے ، قانون کے مطابق انتخابات کے دوران ٹرانسفر نہیں کی جا سکتی .

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں ، اب تبادلوں پر غور ہو رہا ہے ، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے تبادلوں کو روکا جائے .

. .

متعلقہ خبریں