لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کی ونڈ سکرین میں کریک آگیا، حادثے سے بال بال بچ گیا

 لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ائیرپورٹ سے  جدہ کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے کی ونڈ سکرین میں کریک آگیا جس کے باعث طیارے کو  کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  لاہور ائیرپورٹ سے جدہ کیلئے  اڑان بھرنے والے بوئنگ  777 طیارے کی ونڈ سکرین میں کریک آگیا  جس پر کپتان نےکراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے  لینڈنگ کی اجازت طلب کی .

 اجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا .

نجی ٹی وی کے مطابق  پرواز میں  300 سے زائد مسافر تھے ، مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے جدہ روانہ کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں