عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی 14 اپریل کو ہوگی، رابن بھٹ کی تصدیق

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی اس ماہ کی 14 تاریخ کو ہونے کی تصدیق کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں .

عالیہ کے انکل رابن بھٹ نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے بات چیت کے دوران تصدیق کی ہے جبکہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس سلسلے میں مہندی کی تقریب 13 اپریل کو ہوگی .

رابن بھٹ نے شادی کی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پورا ایونٹ چار روز پر مشتمل ہوگا جس میں 14 اپریل کو رنبیر کے باندرہ والے گھر وستو میں شادی ہوگی .

واضح رہے کہ رابن بھٹ رائٹر ہیں اور وہ فلمساز وکرم بھٹ کے والد ہیں .

. .

متعلقہ خبریں