(قدرت روزنامہ)لیجنڈ اداکارہ نیتو کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق اپنا ردعمل دے دیا .
رنبیر کپور کی والدہ جو آج کل ایک ریئلٹی شو کی جج ہیں، ان سے جب شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں اس کا دلچسپ جواب دیا .
انہوں نے کہا کہ میں تو دو سال سے شادی کی خبر سن رہی ہوں، کیا پتہ میں یہاں شو میں ہوں اور وہ پیچھے سے شادی کرلیں .
نیتو کپور کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق اتنی تاریخیں آگئی ہیں کہ میں بھی کنفیوژڈ ہوں، میڈیا روز نئی تاریخ چلا دیتا ہے جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا .
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کی شادی ممبئی کے اپارٹمنٹ میں ہوگی، مہمان کی فہرست میں خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل ہیں جبکہ رواں ماہ کے آخر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ استقبالیہ بھی دیں گے جس میں فلم نگری کی مشہور شخصیات شریک ہوں گی .
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اگلے ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، مداحوں پرتجسس ہے، انہوں نے RaAlia کا نام بھی دے رکھا ہے .
. .