سوناکشی سنہا کے مداح کی جان لینے کی دھمکی؛ پاگل پن دیکھ کر اداکارہ کی چیخیں نکل گئیں

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے ایک مداح کا پاگل پن دیکھ کر انکی چیخیں نکل گئیں .

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی چینل کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے .

اس ویڈیو میں اداکارہ سوناکشی وینیٹی میں بیٹھی بھارتی کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں اتنے میں ایک فین باتھ روم سے باہر آتا ہے جسے دیکھ کر سوناکشی نے پوچھا کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو؟

جواب میں مداح نے کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں اور میں نے آپ کے نام کا ٹیٹو بھی بنوایا ہے، میں صرف یہ بتانے آیا ہوں کہ مجھ سے شادی کرلیں .

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح ایک دم غصے میں آجاتا ہے اور آئینے پر سونا لکھتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر آپ نے نہیں سمجھا تو میں اپنی جان بھی دے دوں گا .

سوناکشی سنہا مداح کی اس حرکت سے خوفزدہ ہوگئیں اور وینٹی وین میں زور زور سے چیخنے لگیں .

واضح رہے کہ اداکارہ نے سلمان خان کی فلم دبنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا،سوناکشی سنہا کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور انہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پیار ملتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں