سوناکشی سنہا کے مداح کی جان لینے کی دھمکی؛ پاگل پن دیکھ کر اداکارہ کی چیخیں نکل گئیں

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے ایک مداح کا پاگل پن دیکھ کر انکی چیخیں نکل گئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی چینل کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ سوناکشی وینیٹی میں بیٹھی بھارتی کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں اتنے میں ایک فین باتھ روم سے باہر آتا ہے جسے دیکھ کر سوناکشی نے پوچھا کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو؟

جواب میں مداح نے کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں اور میں نے آپ کے نام کا ٹیٹو بھی بنوایا ہے، میں صرف یہ بتانے آیا ہوں کہ مجھ سے شادی کرلیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح ایک دم غصے میں آجاتا ہے اور آئینے پر سونا لکھتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر آپ نے نہیں سمجھا تو میں اپنی جان بھی دے دوں گا۔

سوناکشی سنہا مداح کی اس حرکت سے خوفزدہ ہوگئیں اور وینٹی وین میں زور زور سے چیخنے لگیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے سلمان خان کی فلم دبنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا،سوناکشی سنہا کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور انہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پیار ملتا ہے۔

Recent Posts

آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے…

5 hours ago

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

5 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

6 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

6 hours ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

6 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

6 hours ago