بابراعظم کی اسلحہ اٹھائے تصویر نےمداحوں کو پریشان کردیا

(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے ہاتھ میں گن اٹھایا ہوا ہے .

بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداح تشویش کا شکار بھی ہوگئی ہیں .

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم ہاتھ میں گن اٹھائے کسی فلمی ہیرو کی طرح بیٹھے ہیں .

قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’کچھ بہت ہی دلچسپ آنے والا ہے‘،اور ساتھ”freefirepkofficial” کو ٹیگ کیا .

بابر اعظم نے کیپشن میں مزید لکھا کہ دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی بیٹل روئیل گیم کے ساتھ میرے تعاون کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارے ساتھ رہیں .

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے عمدہ بیٹنگ پرفارمنس اور جارحانہ انداز کی وجہ سے پاکستان کے علاوہ دنیا کے بھر میں پہچانیں جاتے ہیں .

بابر اعظم نے کرکٹ میں بہت سی تاریخی ریکارڈ قائم کئے انہوں نے موجود دور کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کوپیچھے چھوڑا ہے جبکہ بھارت کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی بھی متعدد ریکارڈ توڑیں ہیں .

اپنی کارکردگی کی وجہ سے بابراعظم کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے حال ہی میں 24 سال بعد پاکستان کو دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم سے ون ڈے سریز میں شاندار اننگز کھیلی تھی .

بابراعظم کی قیادت میں ٹیم نے 24 برس بعد سریز جیت کر کرکٹ شائقین کے دل جیتے جبکہ کپتان بابراعظم کو بطور پلیئر آف دی میچ کے ایک لگژری گاڑی بھی تحفے میں ملی .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Babar Azam (@babarazam)

. .

متعلقہ خبریں