بابراعظم کی اسلحہ اٹھائے تصویر نےمداحوں کو پریشان کردیا

(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے ہاتھ میں گن اٹھایا ہوا ہے۔

بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداح تشویش کا شکار بھی ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم ہاتھ میں گن اٹھائے کسی فلمی ہیرو کی طرح بیٹھے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’کچھ بہت ہی دلچسپ آنے والا ہے‘،اور ساتھ”freefirepkofficial” کو ٹیگ کیا۔

بابر اعظم نے کیپشن میں مزید لکھا کہ دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی بیٹل روئیل گیم کے ساتھ میرے تعاون کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے عمدہ بیٹنگ پرفارمنس اور جارحانہ انداز کی وجہ سے پاکستان کے علاوہ دنیا کے بھر میں پہچانیں جاتے ہیں۔

بابر اعظم نے کرکٹ میں بہت سی تاریخی ریکارڈ قائم کئے انہوں نے موجود دور کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کوپیچھے چھوڑا ہے جبکہ بھارت کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی بھی متعدد ریکارڈ توڑیں ہیں۔

اپنی کارکردگی کی وجہ سے بابراعظم کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے حال ہی میں 24 سال بعد پاکستان کو دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم سے ون ڈے سریز میں شاندار اننگز کھیلی تھی۔

بابراعظم کی قیادت میں ٹیم نے 24 برس بعد سریز جیت کر کرکٹ شائقین کے دل جیتے جبکہ کپتان بابراعظم کو بطور پلیئر آف دی میچ کے ایک لگژری گاڑی بھی تحفے میں ملی۔

Recent Posts

آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے…

5 hours ago

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

6 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

6 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

6 hours ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

6 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

6 hours ago