دل اور دماغ میں کنفیوژن، شہباز شریف ایک مرتبہ پھر میمز کی زد میں آگئے

 

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک مرتبہ پھر سے میمز کی زد میں آگئے ہیں .

قومی اسمبلی کے باقاعدہ آغاز پر شہباز شریف نے جب اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا تو اس ویڈیو کی ایک چھوٹی کلپ سوشل میڈیا پر فَوراً وائرل ہوگئی .

اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر آپ ہمارا پورے دل اور دماغ سے ساتھ دیں .

شہباز شریف نے جب اپنی بات کہی تو وہ ہاتھوں سے اشارہ کر کے بتارہے تھے کہ آپ نے ہمارا ساتھ پورے دل اور دماغ سے دینا ہے، لیکن اس موقع پر انہوں نے دل کی جگہ دماغ اور دماغ کی جگہ دل پر اشارہ کردیا .

شہباز شریف کے اس فعل کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے اور ان پر بے پناہ میمز بنا ڈالے .

ایک صارف نے ان کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ بنے گا ملک کا وزیراعظم’ .

افشاں طیب نامی خاتون ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ شہباز شریف زرا مخلتف ہیں، ان کا دماغ دل کی جگہ پر اور دل دماغ کی جگہ پر ہے .

ایک اور صارف نے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ جب میں اپنے پسندیدہ شخص کے سامنے ہوں تو ایسے کنفیوژ ہوجاتی ہوں .

. .

متعلقہ خبریں