وزیر اعظم ون مین آرمی قرار،بڑے بڑے پرستار میدان میں آگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک ون مین آرمی ہے جو ان تمام لوگوں کے خلاف اکیلے کھڑی ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہے اور اقتدار میں آنے کی صورت میں بھی کرتی رہے گی .
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے وزیراعظم عمران خان کی ایک پینٹنگ شیئر کی جس کے ساتھ اداکارہ نے اُن کے لیے حمایتی پیغام بھی لکھا .

عتیقہ اوڈھو نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے خلاف عمران خان کی جدوجہد کامیاب ہو تو اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں . سینئر اداکارہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان بہت سے طریقوں سے پرفیکٹ نہ ہوں لیکن یاد رکھیں کہ اُنہوں نے ہر موڑ پر پاکستان کے لیے جنگ لڑی ہے . اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی 26 سال کی جدوجہد کے جذبے اور عزم کے ذریعے پی ٹی آئی ایک قومی جماعت بنی . عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ آئیے عمران خان کے اس مشکل سفر کا احترام کریں اور اپنے ملک کی خدمت جاری رکھنے میں ان کی مدد کریں . اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو بات کم اور عمل کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں