وزیر اعظم ون مین آرمی قرار،بڑے بڑے پرستار میدان میں آگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک ون مین آرمی ہے جو ان تمام لوگوں کے خلاف اکیلے کھڑی ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہے اور اقتدار میں آنے کی صورت میں بھی کرتی رہے گی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے وزیراعظم عمران خان کی ایک پینٹنگ شیئر کی جس کے ساتھ اداکارہ نے اُن کے لیے حمایتی پیغام بھی لکھا۔ عتیقہ اوڈھو نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے خلاف عمران خان کی جدوجہد کامیاب ہو تو اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ سینئر اداکارہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان بہت سے طریقوں سے پرفیکٹ نہ ہوں لیکن یاد رکھیں کہ اُنہوں نے ہر موڑ پر پاکستان کے لیے جنگ لڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی 26 سال کی جدوجہد کے جذبے اور عزم کے ذریعے پی ٹی آئی ایک قومی جماعت بنی۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ آئیے عمران خان کے اس مشکل سفر کا احترام کریں اور اپنے ملک کی خدمت جاری رکھنے میں ان کی مدد کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو بات کم اور عمل کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے…

5 hours ago

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

6 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

6 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

6 hours ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

6 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

6 hours ago