” بطور وزیر اعظم عمران خان کی یہ آخری خواہش ہے ” حامد میر کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اہم اجلاس جاری ہے ، اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آج عمران خان کا بطور وزیراعظم آخری دن ہے ، ان کی یہ آخری خواہش ہے کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں زیادہ سے زیادہ تاخیر کی جائے۔ کم از کم شام تک قومی اسمبلی کا اجلاس چلتا رہے اور شام کے بعد ووٹنگ ہو ، کورٹ نے کہا کہ کم از کم شام تک پورا پراسیس مکمل کرنا ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ عمران خان

چاہتے ہیں کہ اس دوران لاکھوں کی تعداد میں لوگ مارچ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کو گھیرے میں لے لیں ، لیکن ہمارا دفتر قومی اسمبلی کے پاس ہے ،لیکن ڈی چوک پر ہے ، یہاں تک پہنچنے میں مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے ، سڑکیں ایک کلومیٹر تک بند کی گئی ہیں اور ابھی تک ویران ہیں، لوگ چند ہزار کی تعداد میں آ بھی جاتے ہیں، نعرے بازی بھی کرتے ہیں ، اس کے باوجود بھی کورٹ کے حکم پر عمل تو کرناہے ۔حامد میر کا مزید کہناتھا کہ اسد قیصر اپنے محبوب لیڈر عمران خان کی آخری خواہش پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہبازشریف کو بھی تھوڑی گریس دکھانی چاہیے ، عمران خان کی خواہش ہے کہ اس پراسیس کو لمبا کیا جائے ۔اگر اسد قیصر آج ووٹنگ نہیں کرواتے تو ان پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے ۔

Recent Posts

آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے…

6 hours ago

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

6 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

6 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

6 hours ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

6 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

7 hours ago