معلوم نہیں کس کزن نے بابر اعظم کو جوتے دینے سے منع کیا تھا :عمر اکمل

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ بابر اعظم کو ان کے جدوجہد کے دنوں میں کس نے جوتے دینے سے انکار کیا تھا . ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے اپنی جدوجہد کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ایک کرکٹر کزن نے ان کے ساتھ کرکٹ کے جوتے بانٹنے سے انکار کر دیا .

بابر نے کہا، “میں نے اپنے کزن سے کہا کہ وہ مجھے جوگرز کا ایک جوڑا ادھار دے، لیکن اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس کے پاس ایک [جوگرز کا جوڑا] نہیں ہے،” بابر نے کہا .

“مجھے احساس ہوا کہ مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے تھا ،مجھے جوتے نہیں مانگنے چاہیے تھے . بابر کی کہانی کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کے کزن میں سے کس نے بابر کے ساتھ ایسا کیا . انہوں نے پاک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ہمارے کن کزنز نے بابر کو جوتے دینے سے انکار کر دیا . عمر اکمل نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے رشتہ داروں کی مدد کی ہے جو کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے . میں نے کبھی کسی کو ناں نہیں کہا . جو لوگ میرے قریب ہیں، وہ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں