قومی اسمبلی کا اجلاس 9.30 تک ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے نو بجے تک ملتوی کر دیا گیاہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج رات بارہ بجے تک جاری رہے گا، اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے لمبی لمبی تقاریر کا سلسلہ جاری ہے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ اب تک نہیں ہو سکی ہے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ22کروڑ عوام کاملک ہفتے سے حکومت کے بغیر ہے۔ آئین کی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرننے کا

انجام برا ہوگا۔ مریم نواز نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پر تاخیر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے شخص کو جو اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہے پورے ملک کو منجمد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ ایسے شخص کو وزیر اعظم یا سابق وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ جنونی شخص کے طور پر برتاو کرنا چاہیے جس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے پورے ملک کو یرغمال بنایاہوا ہے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 اپریل کوخط کا بہانہ بنا کرعدم اعتماد کوخارج کیا، ہم آئین اور پارلیمان کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کو کیوں خط کی بنیاد پر خارج کیا، وزیراعظم کی ریکارڈ کی ویڈیو آئی جس میں اسمبلی تحلیل کی بات کی، آپکے پاس مینڈیٹ نہیں خط کی وجہ سے پارلیمان کا وقت ضائع کریں۔مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ یہ خط اور رولنگ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ہار چکے ہیں، ہمیں قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کا کوئی خط نہیں ملا، ہم پہلے روز سے انکی حکومت کوصرف برداشت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے اس آئین، جمہوریت کے لیے گالیاں کھائی ہیں، آپ کہتے ہیں امریکی سازش ہے کس بنیاد پر یہ کہتے ہو، آپ کو چیمبرمیں کہا تھا آپ کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، اگر سپیکر آئین پر عملدرآمد نہیں کرائیں گے تو پھر کیا انارکی، خانہ جنگی کی طرف جانا چاہتے ہیں؟ ٹائم بتا دیں کس وقت آپ نے ووٹنگ کرانی ہے؟ سپیکرصاحب اپنے آپ اورکرسی کومشکوک نہ بنائیں۔ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں صرف شہبازشریف کو دعوت آئی تھی، اپوزیشن ممبران کو بلانے والا دعوت نامہ دکھایا جائے، جناب اسپیکر! ہم آئینی حق مانگ رہے ہیں، آپ خط کا مقدمہ، رولنگ بھی ہار چکے ہیں، اب اور کوئی بہانہ نہیں چلے گا، آپ ہارچکے شکست کوتسلیم کرنا چاہیے۔مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن لیڈرنے پریس کانفرنس میں کہا خط پارلیمان میں پیش کریں، اب آپ کے پاس مینڈیٹ نہیں رہا خط کی وجہ سے پارلیمان کا وقت ضائع کریں، آپ اپنے اتحادی اور اپنے ممبران کا اعتماد کھوچکے ہیں، تسلیم کریں اب عمران خان وزیراعظم نہیں رہا، میری قیادت کودلیل سے شکست نہیں دیتے تو گالی دیتے ہیں، آپ آج بھی بھٹو، بی بی شہید کو گالی دیتے ہیں، ہم آئین، پارلیمان کی جنگ لڑرہے ہیں، نوازشریف، بینظیر کا ساتھ دینے والے آج کہہ رہے ہیں عمران بچائے گا پاکستان۔

Recent Posts

جیل سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں، عمران خان سے ملاقات کروائی جائے تو 15 اکتوبر کا احتجاج نہیں ہو گا، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم…

4 mins ago

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت نے کون سا نیا طریقہ اختیار کیا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں محکمہ صحت نے ڈینگی پر قابو پانےکے لیے مخصوص مچھلیوں…

12 mins ago

آئین میں 24 ترامیم کی تجاویز پر مشتمل جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئین میں ترمیم کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں بلاول…

20 mins ago

ریاست پر حملہ آور ایک سیاسی جماعت نے ریڈ لائن کراس کر لی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

32 mins ago

پاکستان کی معیشت مثبت گامزن سمت ہو چکی، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت…

1 hour ago

کراچی میں دفعہ 144 کے باوجود قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کراچی میں پریس کلب، 3…

1 hour ago