اگر میرے اور وزراء کے خلاف کوئی تحقیقات نہ ہوں اور کوئی کیس نہ بنے تو ووٹنگ کروا دیتا ہوں، عمران خان کی اپوزیشن کو آفر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اگر میرے اور وزراء کے خلاف کوئی تحقیقات نہ ہوں اور کوئی کیس نہ بنے تو ووٹنگ کروا دیتا ہوں،اس بات کا دعویٰ جیو نیوز کی نشریات میں کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو آفر کی ہے کہ میرے اور وزراء کے خلاف اگر تحقیقات نہ ہوں اور کوئی کیس نہ بنایا جائے تو عدم اعتماد پر ووٹنگ کروا دیتا ہوں، معروف صحافی حامد میر نے جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے این آر او مانگ لیا ہے، وہ اپوزیشن

سے مقدمات نہ بنانے اور عدم گرفتاری کی ضمانت چاہتے ہیں، معروف صحافی کا کہناتھا کہ عمران خان بنی گالہ میں بیٹھے ہیں اور کابینہ کے لوگ ان سے رابطے میں ہیں۔حامد کا کہنا تھا کہ سپیکر کے ساتھ اپوزیشن رہنماؤں کی بات چیت طے ہوئی تھی کہ افطار کے بعد ووٹنگ کرا دیں گے لیکن سپیکر پر وزرا دباؤ ڈال رہے ہیں کہ افطار کے بعد ووٹنگ نہ کرائیں۔معروف صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کوشش یہ کی جارہی ہے اس وقفے میں اپوزیشن کی کچھ اہم شخصیات کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اور حکومت کے کچھ وزرا بات چیت کریں گے اوروزراء کو نیا حکم نامہ آیا ہے وہ یہ ہے کہ اپوزیشن کی اہم شخصیات سے گارنٹی لینی ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے اور کل نئی حکومت بنتی ہے تو عمران خان اور کابینہ کے خلاف نیب کے مقدمات نہیں بنائے جائیں گے اور انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا اس کی یقین دہانی دی جائے۔ معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ دوسرے الفاظ میں عمران خان اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں، معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شخصیت سے بات ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسے کسی سمجھوتے کیلئے تیار نہیں ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے۔ سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ 8 بجے کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔جیو نیوز کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے چیمبر میں اپوزیشن اورحکومتی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں طے پایا کہ دونوں فریقین کے تقریروں کے درمیان کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور ماحول خراب نہیں کیا جائے گا۔حامد میر نے کہا کہ شاہ محمود نے جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود کو یقین دہانی کرائی ہیکہ تقاریر ہونے دیں جس کے بعد 8 بجے عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔

Recent Posts

جیل سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں، عمران خان سے ملاقات کروائی جائے تو 15 اکتوبر کا احتجاج نہیں ہو گا، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم…

1 min ago

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت نے کون سا نیا طریقہ اختیار کیا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں محکمہ صحت نے ڈینگی پر قابو پانےکے لیے مخصوص مچھلیوں…

9 mins ago

آئین میں 24 ترامیم کی تجاویز پر مشتمل جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئین میں ترمیم کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں بلاول…

17 mins ago

ریاست پر حملہ آور ایک سیاسی جماعت نے ریڈ لائن کراس کر لی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

29 mins ago

پاکستان کی معیشت مثبت گامزن سمت ہو چکی، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت…

57 mins ago

کراچی میں دفعہ 144 کے باوجود قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کراچی میں پریس کلب، 3…

1 hour ago