ووٹنگ کراؤ بزدلو! مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹنگ کرا لو بزدلو! حواس باختہ شخص کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عمران خان کے ساتھ نفسیاتی مریض جیسا سلوک کرنا چاہیے . انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ نفسیاتی مریض جیسا سلوک کرنا چاہیے، ان کے ساتھ وزیراعظم یا سابق وزیراعظم جیسا سلوک نہیں ہونا چاہیے .


حواس باختہ شخص کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے اپنی عزت بچانے کیلئے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے . اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرڈر آف دی ڈے پر توجہ دلانا چاہوں گا،آج ووٹنگ کا دن ہے، میں بنگلہ دیش سے کہانی شروع کر کے کہاں ختم کروں، میں پرسنل نہیں ہونا چاہتا، اکثر لوگ جذباتی ہوجاتے ہیں .

آصف زرداری نے کہا کہ جذباتی ہو کر کہتے ہیں کہ ان کی بندوق کی نالی پر میں ہوں، لیکن میں جذباتی نہیں ہوتا، سیاسی یونیورسٹی صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، یہ کون سے ملکی ذخائر کی بات کر رہے ہیں، یہ سب تو میں چھوڑ کر گیا تھا، ایک دن یہ لوگ سمجھیں گے، پولیٹیکل یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہوئے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے .
آصف زرداری نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ کیخلاف سپریم کورٹ جائیں اور کہیں کہ اسپیکر نے ووٹ نہیں کرایا، انہیں سمجھ نہیں آتا یہ کیا باتیں ہیں یہ کیا راز ہے، اگر میں نے کتاب لکھی تو اس میں سب ذکر کروں گا، سوائے ایک شخص کے ہم ہر فورس کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، آپ سے درخواست ہےکہ ووٹنگ کروائیں . پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نہ صرف توہین عدالت کررہے ہیں بلکہ آئین شکنی کے مرتکب بھی ہورہے ہیں، آج سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کسی ایجنڈے کو اجلاس کی کاروائی میں نہیں اٹھایا جاسکتا، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ آج ایوان کی کاروائی کو مکمل کرنا ہے، عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے، آپ کا کپتان بھاگتے بھاگتے توہین عدالت کررہا ہے، اسپیکر صاحب! آپ توہین عدالت کرتے ہوئے نااہل ہوجائیں گے .
میں نے وزیراعظم کو خبردار کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی آپ کو پھنسائے گا، اسی نے آج وزیراعظم کو پھنسوایا ہے . اسپیکر صاحب عدالت کا حکم ہے آپ کو آج ووٹنگ کرنی ہے، اپوزیشن کہیں نہیں جائے گی، سپریم کورٹ بھی یہاں پر ہی ہے . ہم آئینی حقوق چھین کر لیں گے .

. .

متعلقہ خبریں