ووٹنگ کراؤ بزدلو! مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹنگ کرا لو بزدلو! حواس باختہ شخص کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عمران خان کے ساتھ نفسیاتی مریض جیسا سلوک کرنا چاہیے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ نفسیاتی مریض جیسا سلوک کرنا چاہیے، ان کے ساتھ وزیراعظم یا سابق وزیراعظم جیسا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔
حواس باختہ شخص کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے اپنی عزت بچانے کیلئے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرڈر آف دی ڈے پر توجہ دلانا چاہوں گا،آج ووٹنگ کا دن ہے، میں بنگلہ دیش سے کہانی شروع کر کے کہاں ختم کروں، میں پرسنل نہیں ہونا چاہتا، اکثر لوگ جذباتی ہوجاتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ جذباتی ہو کر کہتے ہیں کہ ان کی بندوق کی نالی پر میں ہوں، لیکن میں جذباتی نہیں ہوتا، سیاسی یونیورسٹی صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، یہ کون سے ملکی ذخائر کی بات کر رہے ہیں، یہ سب تو میں چھوڑ کر گیا تھا، ایک دن یہ لوگ سمجھیں گے، پولیٹیکل یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہوئے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ کیخلاف سپریم کورٹ جائیں اور کہیں کہ اسپیکر نے ووٹ نہیں کرایا، انہیں سمجھ نہیں آتا یہ کیا باتیں ہیں یہ کیا راز ہے، اگر میں نے کتاب لکھی تو اس میں سب ذکر کروں گا، سوائے ایک شخص کے ہم ہر فورس کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، آپ سے درخواست ہےکہ ووٹنگ کروائیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نہ صرف توہین عدالت کررہے ہیں بلکہ آئین شکنی کے مرتکب بھی ہورہے ہیں، آج سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کسی ایجنڈے کو اجلاس کی کاروائی میں نہیں اٹھایا جاسکتا، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ آج ایوان کی کاروائی کو مکمل کرنا ہے، عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے، آپ کا کپتان بھاگتے بھاگتے توہین عدالت کررہا ہے، اسپیکر صاحب! آپ توہین عدالت کرتے ہوئے نااہل ہوجائیں گے۔
میں نے وزیراعظم کو خبردار کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی آپ کو پھنسائے گا، اسی نے آج وزیراعظم کو پھنسوایا ہے۔اسپیکر صاحب عدالت کا حکم ہے آپ کو آج ووٹنگ کرنی ہے، اپوزیشن کہیں نہیں جائے گی، سپریم کورٹ بھی یہاں پر ہی ہے۔ ہم آئینی حقوق چھین کر لیں گے۔

Recent Posts

جیل سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں، عمران خان سے ملاقات کروائی جائے تو 15 اکتوبر کا احتجاج نہیں ہو گا، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم…

5 mins ago

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت نے کون سا نیا طریقہ اختیار کیا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں محکمہ صحت نے ڈینگی پر قابو پانےکے لیے مخصوص مچھلیوں…

13 mins ago

آئین میں 24 ترامیم کی تجاویز پر مشتمل جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئین میں ترمیم کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں بلاول…

20 mins ago

ریاست پر حملہ آور ایک سیاسی جماعت نے ریڈ لائن کراس کر لی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

32 mins ago

پاکستان کی معیشت مثبت گامزن سمت ہو چکی، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت…

1 hour ago

کراچی میں دفعہ 144 کے باوجود قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کراچی میں پریس کلب، 3…

1 hour ago