فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) بلوچستان کےنوجوانوں میں عصری شعور اور مثبت رجحانات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ)
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) بلوچستان کیمپس کے طلبہ کا ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ کا دورہ
صوبے میں فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ کی تعلیمی اور سماجی خدمات قابل تحسین ہیں- NUST طلباء کا اظہار خیال
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بلوچستان کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ کا دورہ کیا . نسٹ کے طلباء کو صوبے میں فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ کے سکیورٹی فرائض کے علاوہ عوامی فلاح وبہبود اور تعلیمی ترقی کے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی .
اس موقع پر سوال و جواب کے کلیدی سیشن کا انعقاد کیا گیا . انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ صوبے میں بنیادی سہولیات کی فقدان کے باعث امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور سماجی خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی رہی ہے .
صوبے کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے زیراہتمام
82 اسکول اور کالجز بمعہ ہاسٹلز بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے لہذا نوجوان اجتماعی مفاد کو انفرادی مفاد پر ترجیح دیتے ہوئے ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں .
آئی جی ایف سی نے کہا کہ غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیرا عناصر مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور محب وطن عوام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ بلوچستان مثبت رفتار کے ساتھ ترقی اور استحکام کی جانب گامزن ہے .
تقریب کے اختتام پر NUST کے فیکلٹی ممبرز اور طلبہ نے ایف سی کی جانب سے معلوماتی دورے کے انتظام پر ایف سی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ کی بلوچستان کی تعلیمی اور سماجی ترقی میں کردار قابل تحسین ہے . پروگرام کے اختتام پر آئی جی ایف سی کی جانب سے شرکاء میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں .