کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کے ان اضلاع پر خصوصی توجہ دینا چاہتے ہیں جو ترقیاتی عمل میں پیچھے رہ گئے ہیں تاکہ صوبے بھر میں یکساں ترقی کا عمل جاری رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین کی قیادت میں پشین کے نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ملاقات میں صوبائی وزراء میر محمد خان لہڑی، میر سکندر علی عمرانی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر پشین ظفر محمد شہی، محکمہ توانائی اور کیسکو کے حکام بھی موجود تھے۔۔ وفد نے صوبائی وزیر سے پشین کی بڑھتی ہوئی آبادی کو ضرورت کے مطابق بجلی کی فراہمی اور نکاسی آب جیسے مسائل پر بات چیت کی اور ضلع پشین میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی درخواست کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بجلی کی موثر ترسیل کے لیے ضروری ہے کہ بلنگ کی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ضلع پشین کے تمام اقوام پر مشتمل ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ بجلی سے متعلق تمام علاقوں میں واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنائیں تا کہ لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری جیسے واقعات کا تدارک ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے زمینداروں کو حکومت ٹیوب ویلوں پر آج بھی سبسڈی دے رہی ہیں۔ اور ہماری کوشش ہے کہ ضلع پشین میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے تمام اضلاع میں مساوی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں اور صوبائی حکومت کی یہی کوشش ہے کہ بلا تفریق صوبے کے طول و عرض میں ڈویلپمنٹ کا جال بچھایا جائے اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرائیویٹائزیشن کا…
پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے مشہور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دوست اور دشمن…
کراچی(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موسم کی تبدیلی کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے…