مولانا فضل الرحمن کو صدر بنانے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو صدر بنانے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے انڈپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں جمہوریت کو نقصان پہنچا، عدلیہ کا فیصلہ اداروں کو غیر متنازع بنانے کی شروعات ہے،اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین، آر ٹی ایس پلس ثابت ہو گی، اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حق کا مجوزہ قانون سازی میں تحفظ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے 2018ء کے انتخابات میں لگنے والے اسٹیبلشمنٹ ، پارلیمان اور عدلیہ پر داغ دھل سکیں گے۔2018ء میں آر ٹی ایس متنازع بنا اور اب الیکٹرونک ووٹنگ آر ٹی ایس پلس ثابت ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد ان کی سب سے پہلی ترجیح انتخابی اصلاحات پر کام کرنا ہو گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے میں موجود مطالبات میں میری خواہشات بھی شامل ہیں۔

(ن )لیگ کیساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے سیاسی، نظریاتی اختلافات ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے، نئے سیٹ اپ میں میرے وزیر خارجہ بننے پر فیصلہ پارٹی کرے گی۔اس وقت ساری توجہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے پر ہے۔صدر مملکت کے مواخذے اور مولانا فضل الرحمن کو صدر بنانے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
مبینہ خط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میمو گیٹ کمیشن بھی جمہوریت کے خلاف سازش تھا، خط پر کمیشن کا قیام میمو گیٹ ٹو ہے جو ناکام سازش کی کوشش ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے مراسلے کے معاملے پر وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کمیٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی، جب یوسف رضا گیلانی کو ہٹانے کے لیے فیصلہ آیا تو ہم بھی ڈپلومیٹک کیبل لہرا سکتے تھے۔بلاول بھٹو نے ڈیل سے متعلق تاثرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی لڑائی لڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایسے الزامات لگتے ہیں۔

Recent Posts

عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو رشوت لینے پر قید اور جرمانے کی سزا

کراچی(قدرت روزنامہ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو…

11 mins ago

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔…

26 mins ago

سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بناوں گا: فیصل کریم کنڈی

پشاور ( قدرت روزنامہ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ میری ایک…

29 mins ago

پنجاب :سی ایم مفت وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) سی ایم مریم نواز مفت وائی فائی کے دائرہ کار میں…

33 mins ago

پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم…

36 mins ago

اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ مانگنے والے 3پولیس اہلکاروں کو سزا دے کر مثال بنا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )تھانہ بارہ کہو کی حدود میں میاں بیوی سے نکاح نامہ…

45 mins ago