سنگل بینچ کا فیصلہ معطل صدراور چیئرمین نیشنل بینک عہدوں پر بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خزانہ، نیشنل بینک کی ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ کے خلاف دائر متفرق اپیلوں پر سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صدر نیشنل بنک عارف عثمانی اور چیرمین نیشنل بنک زبیر سومرو کو عہدوں پر بحال کر دیا . جمعرات کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کی .

وزارت خزانہ اور نیشنل بنک نے 4، 4 الگ الگ انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کیں . وزارت خزانہ کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیشنل بنک کی جانب سے مخدوم علی خان عدالت میں پیش ہوئے . اٹارنی جنرل نے کہاکہ عارف عثمانی اور زبیر سومرو سنگل رکنی بنچ کے فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں . اٹارنی جنرل نے کہاکہ نیشنل بنک کے صدر کے عہدے کی آسامی کو پر کرنے کے لئے اشتہار کی ضرورت نہیں تھی . .

متعلقہ خبریں