وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں اگلی بار وفاقی وزیر بن کر آئونگی ، زرتاج گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں ، اگلی بار وفاقی وزیر بن کر آئونگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے ڈیرہ غازی خان سے جیتا،عمران خان کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں ،اگلی باروفاقی وزیر بن کر آؤں گی ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ان کے چمچوں اور پھر ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر پارلیمان ایسے ہی چلنا ہے تو پارلیمنٹ کو

شادی ہال بنادیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فلیٹیز ہوٹل میں بھی ایک شخص وزیر اعلی بنا ہوا ہے ۔ زرتاج گل نے کہاکہ مچھروں کے کاٹنے پر یہ نوٹوں کے بیگ لے کر ملک سے فرار، ہوئے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے کبھی ججوں اور جرنیلوں کے خلاف بیان بازی نہیں کی ،(ن )لیگ ادروں کو متنازعہ بناتی رہی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں معیشت بہترہوئی ہے ،55لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئیں ، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے ”چینی ،گھی ،آٹا سستا کرو”کے نعروں کے باعث سینیٹر فیصل جاوید پریس کانفرنس مکمل نہ کر سکے ۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ دس بارہ لیگی کارکنوں نے احتجاج شرع کر دیا ،کارکنوں نے چینی اور گھی سستی کراو پھر باتیں کرو، کے نعرے لگائے جس کے باعث سینیٹر فیصل جاوید پریس کانفرنس بھی مکمل نہ کر سکے ۔

Recent Posts

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

1 min ago

صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار

دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی…

3 mins ago

وزیراعظم کا اعلیٰ افسروں کے پروموشن کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو…

5 mins ago

پاکستا ن ریلوے نے تمام مسافرٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ))پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔ پاکستان…

8 mins ago

عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو رشوت لینے پر قید اور جرمانے کی سزا

کراچی(قدرت روزنامہ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو…

20 mins ago

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔…

35 mins ago