مفادات کی آڑ میں جمہوری روایات کا جنازہ نکل چکا، جے یو آئی نظریاتی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین نے کہا کہ مفادات کی آڑ میں جمہوری روایات کا جنازہ نکل چکا اپوزیشن آئین کی بالادستی نہیں صرف حصول اقتدار کی جنگ لڑ رہی ہے زرعی اراضیات کے عوض سترہویں ترامیم میں مولانا فضل الرحمن نے پرویز مشرف کا دست بازو بنے تین سال سے محاذ آرائی کی سیاست سے ملک کو بحران کی کیفیت سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے ذریعے سول نافرمانی اور بغاوت کی تحریکوں کو بھڑکا کر ایک دوسرے کو ہٹایا گیا ان سیاسی جماعتوں نے ملک کو تماشہ گاہ بنا کر ملک کا بیڑہ غرق کر دیاہے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش حالات اور مسائل پر سنجیدگی کامظاہرہ کرتے اور ملکی مسائل کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرتے تو یہ پارلیمانی سیاست کی زینت بن جاتی انہوں نے کہا کہ کہ ملک کےاجتماعی اور مملکتی نظام پر امریکہ مسلط ہے سیاسی اور معاشی نظام کی پالیسیاں ان کی خواہشات پر بنتی ہے آج جو تلخی اور کشیدگی بڑھ رہی ہے یہ بھی امریکہ کی سازشی منصوبوں کا حصہ ہےجمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ہے .

.

.

متعلقہ خبریں