آئین کی بالادستی کیلئے صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، زمرک خان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ اے این پی پیکا آرڈیننس کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد صحافت کا تحفظ اور جمہوری عمل معاشرے کی ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔تحریک انصاف نے دیگر شعبوں کی طرح صحافت کو بھی تباہی اور بربادی کے راستے پر گامزن کیا۔ حکومت نے پیکا آرڈیننس کے ذریعے میڈیا کو زنجیروں میں جکڑنے کی سازش کی۔ جنہوں نے بھی حکومتی چوریوں کی نشاندہی کی ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی حقوق اور جمہوریت کیلئے آواز اٹھانے والوں کو حکومتی غضب برداشت کرنی پڑی۔ ٹی وی چینلز، اخبارات اور صحافیوں پر پابندیاں عائد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی محض صحافیوں کی نہیں قوم کی آزادی کا مسئلہ ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافت کو غلام بنانے کی حکومتی سازش کو ناکامی سے دوچار کیا۔ حکومت اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہوتی تو پارلیمان میں قانون سازی کرتی نہ کہ چور دروازے اختیار کرتی۔ صحافی برادری کو پیکا آرڈیننس بارے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد پیش کرتےہیں۔ جمہوریت کی بحالی اور پارلیمان و آئین کی بالادستی کیلئے صحافی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اے این پی میڈیا کی آزادی کیلئے ہر جدوجہد میں ساتھ دے گی۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

5 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

6 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago