عمران نیازی کے قریبی لوگ پاکستان چھوڑ رہے ہیں، مولانا واسع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے تمام حربے ناکام بنائیں گے نئی بننے والی حکومت ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی تحریک عدم اعتماد سے خائف نا م نہا د حکمرا نوں کی وجہ سے 22کروڑ آبادی کا ملک کئی ہفتوں سے بغیرحکومت کے ہےں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئین کی کھلی خلاف ورزی اورسپریم کورٹ کی حکم عدولی کاانجام براہوگا۔انہوں نے کہا ہے گزرے ساڑھے تین سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے جہاں ایک نا اہل حکمران نے مذہب کا غلط استعمال کیا ہم بتا نا چا ہتے ہیں کہ نیا زی رونا چھوڑ دیں کیونکہ ان کے جانے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا،ان کے جانے سے کسی غیرملکی کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟ اپنی دورحکومت میں انہوں نے اپوزیشن کے ساتھ جوکیا اسکے نتائج کیلئے بھی تیار رہے۔انہوں نے کہا کہ نیازی کے قریبی لوگ پاکستان چھوڑرہے ہیں۔ ہمیں ڈر ہے کہ جہاں آپ کے بچے رہ رہے ہیں کہیں وہ بھی وہاں بھاگنے کا پروگرام نہ بنائے۔ ہم ان کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ بی آر ٹی ، مالم جبہ، آٹا چینی سکینڈل، رنگ روڈ، پیسوں پر بھرتی و ٹرانسفرز، بلین ٹری سونامی، قرضوں کی بھرمار، مہنگی ایل این جی سمیت تمام سکینڈلز کا احتساب آپ کو دینا ہوگا۔مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ کا ایک تابناک دن تھا جب عدالت نے عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا اور نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لیا بلکہ نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا اور پاکستان کا مستقبل تابناک بنادیا۔مولانا عبدالواسع نے کہا ہے ساڑھے تین سال عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا اور قوم کی حالت بد سے بد تر ہوتی گئی۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غلام عمران نیازی ہے جنہوں نے کرسی کی خاطر ہر قسم کی غلامی قبول کی اور کرسی بچانے کیلئے ملک اور نظام کو دا پر لگا دیا۔آپ کے جانے کی اصل وجہ امریکا نہیں بلکہ طاقتور حلقوں کا آپ سے ہاتھ اٹھانا ہے۔متحدہ اپوزیشن کو پھر بھی سلام کہ جنہوں نے آپ جیسے سلیکٹڈ کو رخصت کرنے کیلئے آئینی راستہ اپنایا۔

Recent Posts

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

5 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

11 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

21 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

27 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

43 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

48 mins ago