چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو ہائی کورٹ طلب کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی کو ہائی کورٹ طلب کر لیا ہے، اس بات کا دعویٰ جیو نیوز نے کیا ہے، واضح رہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کھولنے کا حکم جاری کر دیا . تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عطاء عمر بندیال نے سپریم کورٹ کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں .

نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے رات بارہ بجے سپریم کورٹ کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں . یاد رہے کہ

اگر حکومت آج رات بارہ بجے تک ووٹنگ نہیں کرواتی تو حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر توہین عدالت لگ سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں