وزیراعظم عمران خان کا اسمبلی آنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی آنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جیو نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لئے وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد متوقع ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کا چیمبر کھول دیا گیاہے، وزیراعظم ہاؤس کے باہر سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا سکیورٹی سٹاف بھی پہنچ گیا ہے، دوسری جانب معروف صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری منٹ میں اہم پیشرفت ہو

رہی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کیلئے محفوظ راستہ مانگ لیا ہے۔ نجم سیٹھی نے ان خیالات کا اظہار صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے ٹویٹ کے جواب میں کیا اور کہا کہ وہ ان کی خبر کی تصدیق کرتے ہیں۔واضح رہے کہ مرتضیٰ علی شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہیں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان سٹیپ ڈاؤن کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن این آر او مانگ رہے ہیں۔ عمران خان اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ ان کے، ان کے اہل خانہ اور ان کی کابینہ کے ارکان کے خلاف مقدمات درج نہیں کیے جائیں گے مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق عمران خان اس وقت اپنے تحفظ اور پاکستان میں قیام کی ضمانت مانگ رہے ہیں، اس حوالے سے کئی بار مشاورت بھی کی جاچکی ہے۔

Recent Posts

15 اکتوبر کا احتجاج منسوخ کرانے کی کوشش، حکومت آج عمران سے ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کا کل (15اکتوبر) کا ڈی چوک پر احتجاج منسوخ…

4 mins ago

آریان خان نے میری نجی ویڈیوز لیک کرنیکی دھمکی دی تھی : اننیا پانڈے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ شاہ…

24 mins ago

کراچی : شاہ فیصل پل سے باپ بیٹا اغوا، ملزمان پیسے چھیننے کے بعد گولی مار کر فرار ہوگئے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب اغواکاروں کی فائرنگ…

38 mins ago

شرجیل انعام میمن کو بطور وزیر کتنی تنخواہ ملتی ہے اور سالانہ آمدنی کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی ) کے…

50 mins ago

ورلڈکپ کو سیاست کا آغاز اور فیض،عمران کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کیلئے تاریخ ناگوار ہے : بلاول

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا…

59 mins ago

پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہتی ہے اس لئے بلیک میل کررہی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا…

1 hour ago